۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
افغانستان میں خوفناک دھماکہ

حوزہ/ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ہونے والےخوفناک دھماکے کے نتیجہ میں 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں کار بم پھٹا،ننگرہار کے گورنر کے ترجمان ، عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا یہ کار دھماکہ آج 12:20 بجے کے قریب شہر کی  ایک عمارت کے قریب ہوا۔

خوگیانی نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار پھٹنے کے بعد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

خوگیانی کے مطابق ابھی تک کسی بھی فرد یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،ننگرہار کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ عبید اللہ شنواری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قریب 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ افغان ٹی وی نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم طلوع نیوز چینل نے ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء خوگیانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں 14 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں،طلوع کے مطابق ، ہلاک ہونے والوں میں کم از کم آٹھ عام شہری بھی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .